اولیا نوف لینن 23 اپریل 1870 کو شہر سیمبرسک میں پیدا ہوئے۔ لینن کے والد کا نام ایلیا نلو لاہی وچ اولیا نور تھا ۔ لینن پہلی سوشلسٹ ریاست اور عظیم سوشلسٹ انقلاب روس کا بانی تھا۔ وہ موسیقی سے لگاؤ کے ساتھ غیر ملکی زبان کا بھی شائق تھا،اس نے کم عمری میں ہی پڑھنا سیکھا۔ 1891 میں انہوں نے پیٹر سبرگ یونیورسٹی کے شعبہ قانون میں امتحان دے کر اول درجے کا ڈپلومہ حاصل کیا۔ 1892 میں لینن نے سمارا ضلع کی عدالت میں وکالت شروع کی، لینن وکالت کے کام سے زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے تھے کیونکہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ان کی ساری طاقت و توانائی مارکس ازم کے مطالعہ اور انقلابی سرگرمیوں کی تیاری میں صرف تھی۔
1892 میں اس نے سمارا میں پہلا مارکسی حلقے کا مطالعہ کیا اور اپنا مضمون “کسانوں کی زندگی میں نئی معاشی تحریک “لکھا۔ لینن کے نام سے کئی تحریریں مختلف جلدوں میں شائع ہو چکی ہیں۔ علمی طور پر سیاست کرکے انقلابی پارٹی بنائی جس کی وجہ سے جلاوطنی کاٹی ،جیل کی صعوبتیں برداشت کیں اور آخرکار سوشلسٹ روس کے بانی ٹہرے۔ آج ان کی وجہ سے سوشلسٹ نظام اور سوویت انقلاب ایک تاریخی حقیقت بن چکا ہے، جس کی قیادت عظیم لینن نے کی ہے۔ لینن نے 21 جنوری 1924کو وفات پائی۔ درحقیقت دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد سامراج کے لئیے سب سے بڑا خطرہ سوشل ازم نظام تھا جس کا داعی اور سرخیل سو ویت یونین تھا۔ جیسا کہ اس بارے میں لینن خود اس کتاب میں بیان کرتا ہے ۔

