Type Here to Get Search Results !

Ads

شہر ملال کلیاتِ عرفان صدیقی

 

کتاب: تعارف

عرفان صدیقی کا شمار اردو کے اُن شعرا میں ہوتاہے جنہوں نے تقسیم کے بعد ہوش سنبھالا۔ انہوں نے اس ذہنی اور جذباتی فضا کو جس میں برصغیر کے مسلمان سانس لے رہے تھے ، بڑی ہنر مندی کے ساتھ اپنی غزل کا موضوع بنایا۔ عرفان صدیقی کی شعری کائنات کافی وسیع ہے۔ حسن و عشق کے معاملات سے لے کر سانحۂ کربلا تک کے واقعات ان کی شاعری کا موضوع قرار پائے ہیں۔ کلاسیکی شعری روایات کو جدید ترین آہنگ شاعری کے امتزاج سے ایک نئی شعری ”بوطیقا“ مرتب کردی ہے۔"شہرملال"عرفان صدیقی کی کلیات ہے جس کو سید محمد اشرف نے ترتیب دیا ہے، اس سے قبل"دریا"کے نام سے بھی عرفان صدیقی کا کلیات شائع ہوا تھا.


 جس میں عرفان صدیقی کا بہت سا کلام شامل نہیں تھا اور جس کلیات سے خود عرفان صدیقی بھی مطمئن نہیں تھے، چنانچہ اس کلیات میں سید محمد اشرف نے ان کے وہ شعری مجموعے بھی شامل کر دئے ہیں جو پہلے نہیں چھپ سکے تھے۔ساتھ ہی ساتھ عرفان صدیقی کی بیگم سے وہ غزلیں بھی لیکر شائع کیں جو اس سے پہلے کہیں بھی شائع نہیں ہوئیں تھیں،اس کلیات کے شروع میں مرتب نےعرفان صدیقی کےسوانحی حالات بھی بڑی تفصیل کے ساتھ پیش کئے ہیں۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Section